• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمل یونیورسٹی کے طالب علم سمیت 2 افراد قتل، حادثات میں دو جاں بحق

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں 5افراد جان کی بازی ہار گئے، پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ نمل یونیورسٹی کے باہر طلبہ گروپوں کے مابین تصادم میں ایک طالب علم جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں کو پتھر لگے، تفتیشی افسر کے مطابق جھگڑا کے پی کے اور جنوبی پنجاب کے طالب علموں کے مابین ہوا ہے۔ جھگڑے میں ملوث طالب علم ہاسٹل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔زخمیوں میں خیبر، احتشام اور رشید شامل ہیں،جھگڑے کے بعد پولیس بھاری نفری نے نمل یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کو گیرے میں لے لیا ۔جھگڑے میں ملوث طلبا کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ شمریز خان نے سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ گرائونڈ میں تلخ کلامی پر احتشام، راحیل اور بلاول نے میرے بیٹے 20سالہ علیان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔بوٹا مسیح نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ لڑائی جھگڑے کے دوران کاشی، ظفر و دیگر چار افراد نے مار پیٹ کر کے میرے بیٹے نبیل مسیح کو زخمی کر دیا۔ فوزیہ بی بی نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ گھریلو لڑائی جھگڑے پر میرے شوہر نعیم نے چھری کے وار کر کے مجھے زخمی کر دیا۔ دریں اثناءتھانہ روات کے علاقہ میں نوجوان نے خودکوفائرمارکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر عبداللہ نے اپنے کمرے میں اپنے آپ کوگولی مارکراپنی زندگی کاخاتمہ کیا ۔ تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں ڈمپرکی ٹکرلگنے سے ایک موٹرسائیکل سوارجاں بحق اوردوزخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق جمیل آباد میں ڈمپرکی ٹکرلگنے سے سفیان جاں بحق اوراس کے دوساتھی زوہینب اورناصر زخمی ہوگئے ۔ تھانہ صدرواہ کو محمدایوب نے بتایا کہ میرے بھتیجے محمد محبوب کو ڈمپر نمبرآرایل -1777 کےنامعلوم ڈرائیور نے انتہائی غفلت لاپروہی سے چلا تے ہوئے ٹکرماری جس سے میرا بھتیجا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
تازہ ترین