• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ہماری عددی برتری سے خوفزدہ ہیں، سرائیکی رہنماء

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون نے کہا ہےکہ پاکستان کی سب سے بڑی اور پرامن قوم سرائیکی کا 6 مارچ کا ثقافتی دن حکومتی سطح پر نہ منانا سات کروڑ سرائیکی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ہر صوبائی حکومت اپنا ثقافتی دن جوش و خروش سے مناتی ہے لیکن تخت لاہور سرائیکی قوم اور خطے کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تخت لاہور کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور سات کروڑ سرائیکی عوام کو مزید پسماندگی اور نفرت میں دھکیل رہے ہیں حکومت سرائیکی ثقافت کو پروموٹ نہیں ، مسخ کرنا چاہتی ہے جب تک صوبہ نہیں بنے گا وسیب کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔اس موقع پر سرائیکی سنگر اشرف پٹھانے خان، ثوبیہ ملک، افضال احمد اور سرائیکستان یوتھ کونسل کے ارشد نور پوری موجود تھے۔
تازہ ترین