وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے، اجلاس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان کی وڈیو بھی حاصل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید