• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم اپنے MNA ،MPA کو قائل نہیں کرسکے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  اپنے ایم این اے، ایم پی اے کو قائل نہیں کر سکے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے کیے گئے خطاب سے متعلق کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی فرسٹریشن کو قوم کے سامنے بیان کیا، الیکشن کمیشن کا موقف درست تھا، سینیٹ کے انتخابات کو خفیہ بیلٹ سے ہونا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے تھے میں آؤں گا تو آئین کی بالادستی ہوگی، وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے خلاف جو باتیں کیں وہ توہین عدالت ہے، یہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کبھی بھی نہیں کہا اوپن بیلٹ ہوگا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اپنا آئینی مؤقف مانگا تھا، اعتماد کے ووٹ کا اختیار وزیراعظم کا دائرہ کار نہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود نہیں کہہ سکتے یہ اختیار صدر مملکت کا ہے، صدر سمجھیں کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے تو دوبارہ ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوبارہ قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت نے بلایا ہے، صدر نے سمجھا کہ اجلاس بلانا ضروری ہے کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کھو چکے ہیں۔

تازہ ترین