• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان کے الزام پر الیکشن کمیشن کا اجلاس


وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام پر کمیشن میں اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان اور سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے ملنے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

دورانِ اجلاس اسلام آباد کی سینیٹ کی جنرل نشست پر 7 ووٹ مسترد ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسر نے حکام کو بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں علی حیدر گیلانی کی لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا ردِ عمل جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔

تازہ ترین