• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ حمائمہ ملک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ زندگی میں کسی ہیرو کا منتظر ہونے کے بجائے اپنا ہیرو خود بننے کا وقت آگیا ہے۔

حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ایک ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اب خواتین کو احساس ہوجانا چاہئے کہ وہ اپنی ہیرو خود ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ کوئی جواں مرد گھوڑے پر سوار ہوکر ہمیں بچانے نہیں آئے گا لہذا قدم اٹھائیں اور اپنا سہارا خود بنیں۔

اداکارہ نے خواتین کو ملکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ پیدا ہی حکمرانی کرنے اور فتح کرنے ہوئی ہیں ، صرف ایک بادشاہ ہی آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا مستحق ہے۔‘

تازہ ترین