آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زندگی میں ایسی خوفناک مہنگائی کبھی نہیں دیکھی، ریشم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)روز بروز بڑھتی مہنگائی نے فلمسٹار ريشم کی بھی توبہ کروادی، کہتی ہیں حکومت نے کچھ نہیں کرنا ہے۔ایک نجی چینل سے گفتگو میں اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی ميں ايسی خوفناک مہنگائی نہيں ديکھی، حکومت نے کچھ نہیں کرنا ليکن عوام انسانيت کو مرنے نہ دے۔سينٹ الیکشن ميں کاميابی پر یوسف رضا گيلانی کو مبارکباد دينے سے بھی انکار کرديا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح تک کوئی بھی مبارکباد کاحقدار نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ميرے خيال ميں ابھی کوئی مبارکباد کا حقدار نہيں ہے جو پہلے دال سبزی کھالیتے تھے اب وہ بھی انکی پہنچ سے دور ہے۔

دل لگی سے مزید