• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے فلم ٹائیگر 3 کیلئے جنوبی کوریا کے اسٹنٹ آرٹسٹ سے تربیت لینا شروع کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈاداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم’ ٹائیگر3‘ کے لئے جنوبی کوریا کے اسٹنٹ آرٹسٹ سے ٹریننگ لینا شروع کردی ہے ، فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغازآٹھ مار چ سے ہوگا جس کے لئے سلمان خان اور کترینہ کیف بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی ٹریننگ کے لئے جنوبی کوریا سے ماہر اسٹنٹ آرٹسٹ ممبئی پہنچ گیا ہے جبکہ سلمان خان کے ساتھ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی اسٹنٹ ٹیم کام کرے گی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اس سے قبل2012 اور 2017 میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین