• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی20 میں زیر کرلیا

ویلنگٹن (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5ٹی 20 میچز کی سیریز کا چوتھا میچ 50 رنز سے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔ جمعہ کو ویلنگٹن میں کینگروز نے 6وکٹ پر 156رنز اسکور کئے۔ کپتان ایرون فنچ نے 55 گیندوں پر 79کی اننگز کھیلی۔ ایش سودھی نے 32 رنز کے عوض 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے 27رنز دے کر2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ہوم ٹیم مایوس کن انداز میں کھیلتے ہوئے 106 پر ڈھیر ہوگئی۔ کیل جیمسن 30 رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اس طرح آسٹریلیا نے 50رنز سے کامیابی اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا کی جانب سےکین رچرڈ سن نے 3،ایشٹن اگر، گلین میکسویل اور ایڈم زمپا نے دو،دو وکٹیں لیں۔دریں اثنا آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں چھکوں کی سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے یہ سنگ میل جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں مکمل کیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے آسٹریلین کرکٹر ہیں۔ اس طرز میں سب زیادہ 135 چھکے لگانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن کے پاس ہے۔ بھارت کے روہت شرما 127 کے ساتھ دوسرے اور انگلش کپتان اوئن مورگن 113چھکے لگاکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین