• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نے ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹی سے بھرپور اظہار محبت کیا اور رات دیر تک اسکے ساتھ کھیلتے رہے۔

ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونے کا وقت جب بھی ہوتا ہے تب ہی بچے دیر تک جاگنے کے لئے وہ سب کچھ کرتے ہیں جو یہ کرسکتے ہیں۔

ڈوین جانسن نے اپنی بیٹی سے کہا بھی کہ ان کے پیر بستر میں جانے کے لئے مچل رہے ہیں تاہم بیٹی نے والد کی بات کو نہیں سنا اور وہ کھیل میں مصروف رہی۔


ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مزید لکھا کہ زندگی بہت مصروف ہے، بچوں کے ساتھ ان مختصر اور پیارے لمحات کی مجھے ضرورت ہے۔

ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ پیار بھری ویڈیو کو 51لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور متعدد لوگوں نے اداکار کی بیٹی سے اظہار محبت بھی کیا۔

ڈوین جانسن اکثر اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین