• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعدادوشمار میں ردوبدل، گورنر نیویارک کے مواخذے پر غور

نیویارک (جنگ نیوز) نیویارک کے کچھ ارکان دستور ساز ریاستی گورنر اینڈریو کومو کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے پر غور کررہے ہیں، رپورٹس کے مطابق گورنر کے اعلیٰ معاونین نے سرکاری نرسنگ ہومز میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعدادو شمار میں ردوبدل کیا۔ ان معاونین میں گورنر کی سیکرٹریمیلیسا ڈی روسا بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے ریاستی صحت حکام کو صرف طویل المیعاد ہیلتھ کیئر مراکز میں وباء سے ہلاک افراد کو شمار کرنے اور اسپتالوں میں ہلاکتوں کو شمار نہ کرنے پر زور دیا۔ گورنر کومو نے لوگوں کو پہنچنے والی تکالیف پر ان سے معافی مانگی، تاہم اپنے عہدے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین