• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور تھائی لینڈ میں دفاعی معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور تھائی لینڈ دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافہ کرینگے۔ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر اور تھائی لینڈ کے ڈیفنس سیکرٹری نے معاہدے ‏پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت سکیورٹی پالیسی انفارمیشن کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت مشترکہ مشقیں اور ڈیفنس ٹیکنالوجی پر تعاون ‏کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکرٹری تھائی لینڈ کے درمیان ملاقات میں باہمی ‏دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور تھائی لینڈ70 سال کے سفارتی تعلقات کو منا ‏رہے ہیں۔

تازہ ترین