• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج سہیل ناصر نے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار ایک ملزم کو چھ سال قید دوسرے کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ اے این ایف نے رواں برس آٹھ جنوری کو ترکی ٹال پلازہ پر پک اپ کے دروازے سے 1533گرام ہیروئن برآمد ہونے پر اس کے ڈرائیور ظہور خان اور ساتھ بیٹھے سلطان خان کو گرفتار کیا تھا، دو ہفتے قبل مقدمے کا چالان پیش ہوا اور گزشتہ روز عدالت نے ایک ہی دن چھ گواہ، بیان ملزمان اور وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر ظہور خان کو چھ سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا دیدی۔
تازہ ترین