• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے، والد شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر وائرل ہوگئی۔

والد شاہین شاہ آفریدی ایاز خان نے کہا ہے کہ بیٹے کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔


ایاز خان نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔

والد شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

تاہم اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

تازہ ترین