• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر بار کے انتخابات، بھیرو لال پینل کے تمام امیدواران کامیاب

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھرپاکر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،بھیرولال پینل کے تمام امیدواران کامیاب۔پیپلز فورم کو شکست۔ تفصیلات کے مطابق تھرپاکر کے انتخابات میں تھردوست گروپ اور بھیرولال پینل کے مشترکہ تمام امیدوران نے کامیابی حاصل کر لی۔صدارتی امیدوار وسندی تھری نے 59ووٹ حاصل کیئے جب کہ مدمقابل پیپلز لائیر فورم کے امیدوار معین بجير فقط 15ووٹ حاصل کر پائے۔باقی پینل میں شامل نائب صدر ویر وکرم،جنرل سیکریٹری فقیر منور ساگر،اکاوئنٹنٹ تیرتھ جھانگی سمیت مینیجنگ باڈی کے ممبران قربان سمیجو،قیمت راء،حاجیانی لنجو،منگل سنگھ نواز باغی اور دیگر نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین