• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء ﷲ کی حاضری معافی کی درخواست منظور، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور (نیوزرپورٹر)سابق وزیر قانون رانا ثناءﷲ پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثنا ﷲ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے رانا ثناءﷲ کے ضامنوں کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے ضمانتی افراد کو رانا ثناءﷲ کو آئندہ سماعت پیش کرنے کا پابند کردیا۔فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناءﷲ پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق طلب کیا ہے عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی رانا ثناءﷲ پر پندرہ کلو منشیات برآمدگی کا مقدمہ اے این ایف حکام نے درج کررکھا ہے۔

تازہ ترین