• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے 100 ایف آئی اے سب انسپکٹرز کی محکمانہ کارروائی کیلئے فہرست مرتب

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے پورے ملک میں تعینات تمام سب انسپکٹرز جن کے خلاف محکمہ جاتی کارروائیاں (اچھی یا بری) زیرالتوا ہیں ان کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ فہرست میں 100سب انسپکٹرز کے نام درج ہیں جن میں سے 39پنجاب سے، 32کا سندھ، 17کا اسلام آباد، 5کا خیبرپختونخوا اور 10کا بلوچستان سے تعلق ہے۔ فہرست میں ایک بڑی تعداد خواتین افسران کی بھی ہے۔ سندھ میں تمام خواتین افسران کا تعلق امیگریشن سے ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام زونز کے سربراہوں کو تاکید کی گئی ہے کہ فہرست میں موجود افسران کے متعلق تمام دستاویزات 15مارچ تک ہیڈکوارٹر روانہ کردی جائیں۔

تازہ ترین