• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادمیں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے جاں بحق ہونے والے 45سالہ موٹرسائیکل سوارکے قتل باالسبب کی ایف آئی آر۔تھانہ کورال میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلی گئی۔ سب انسپکٹرظفراقبال نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر شام سوا چھ بجے ہیڈکانسٹیبل یاسرمحمود،ہیڈکانسٹیبل عبدالرشیداورکانسٹیبل رانااکرم کے ہمراہ سروس روڈ نزدکھنہ پل اسلام آباد پہنچاروڈ تو ایک لاش خون میں لت پت پڑی تھی جس کے قریب ایک ڈوربھی خون آلودپڑی تھی۔ جاں بحق ہونیوالے کی جیب سے سیکورٹی کمپنی کاسروس کارڈملاجس سے متوفی کانام ظفراقبال ولدشاہدحسین سکنہ مسلم ٹاؤن خرم کالونی راولپنڈی معلوم ہوا۔
تازہ ترین