• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے 10 اموات،101 نئے کیسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 مریض انتقال کرگئے جبکہ 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2206 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5950 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 101 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4436 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3089159 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 259955 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 251394 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 4125 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3806 گھروں میں،11 آئسولیشن سینٹرز میں اور 308 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 277 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 101 نئے کیسز میں سے 40 کا تعلق کراچی سے ہے۔


جن میں ضلع شرقی 14، ضلع وسطی 8، ضلع جنوبی7، کورنگی 5، ملیر 4 اور ضلع غربی میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 11، ٹنڈو محمد خان 9، شہید بے نظیر آباد 6، سجاول 5، میرپور خاص 4، خیرپور، ٹھٹھہ اور نوشہروفیروز 3 ۔ 3،  گھوٹکی، قمبر، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں 2 ۔ 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

تازہ ترین