گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 13 مریضوں نے دم توڑ دیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4424 ہوگئی ہے اور 10591 ٹیسٹ کروانے سے 274 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 13 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 4424 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 10591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 274 کیسز مثبت آئے جو موجودہ تشخیصی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔
بیان کے مطابق 274 نئے کیسوں میں سے 93 کا تعلق کراچی سے ہے۔