• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمارمیں ٹریڈ یونین کی اپیل پرملک گیر ہڑتال

ینگون (این این آئی)میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے حق میں ٹریڈ یونین کی اپیل پر ملک بھر میں ہڑتال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ینگون میں احتجاج میں شہریوں کی شرکت کو روکنے کے لیے جگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔گزشتہ روز میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک کا سب بڑا احتجاج کیا گیا جبکہ ینگون میں احتجاج میں شریک تین افراد کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا۔علاوہ ازیںمیانمار نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ میانمار سے بھاگ کر بھارت پہنچنے والے آٹھ پولیس اہلکار واپس اس کے حوالے کردے۔ ان سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں خیال ہے کہ انہوں نے فوجی جنتا کے احکامات ماننے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں میانمار کے پچاس کے قریب شہری بھارت میں پناہ لینے داخل ہوئے جبکہ مزید کم از کم 85 لوگ انتظار میں ہیں۔ میانمار میں اقتدار پر قبضے کے بعد فوجی حکومت عوامی مظاہرے کچلنے کی کوشش میں مصروف ہے اور اب تک تشدد کے واقعات میں 50 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین