• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری میں پاکستان کی برآمدات میں 4.52 فیصد کمی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان کی برآمدات میں ماہ فروری میں جنوری2021 کے مقابلے میں 4.52فیصد اور گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں 4.12فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال کے8ماہ میں تجارتی خسارہ 17ارب 53کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق فروری 2021میں پاکستان کی برآمدات 2ارب4کروڑ90لاکھ ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں 2ارب14کروڑ60لاکھ ڈالر اور گزشتہ برس فروری میں دو ارب 13کروڑ70لاکھ ڈالر تھیں ،رواں مالی سال جولائی تا فروری کے دوران 8ماہ میں تجارتی خسارہ 17ارب53کروڑ60لاکھ ڈالر کیساتھ 10.64فیصد رہا ، 8ماہ میں پاکستان کی برآمدات 16 ارب30کروڑ40لاکھ ڈالر اور درآمدات 33ارب84کروڑڈالر رہیں ۔

تازہ ترین