• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، خاتون اور 10سالہ لڑکے کی لاشیں بر آمد، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ

کراچی ( آن لائن ) گلشن حدید لنک روڈ کے قریب سے خاتون اور 10سالہ لڑکے کی لاشیں ملیں،خاتون کی لاش کو جلایا گیا اور لڑکے کا چہرہ کچلا گیاہے،شبہ ہے کہ قتل غیر ت کے نام پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید لنگ روڈ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سے تقریبا 2 کلو میٹر کے فاصلے پر جنگل کے قریب خاتون اور ایک کم عمر لڑکے کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین