• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، سبزی منڈی کی اراضی ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

لاہور(خصوصی رپورٹر)شہر کی صفائی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے فیروز پور روڈ پر واقع پرانے پھلوں اور سبزی منڈی کی اراضی کو کچرے کے ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ تعفن بدبو مسافروں ، قریبی رہائشیوں اور شہریوں کے لئے مستقل پریشانی بن چکی ہے۔اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی چھوٹی گاڑیاں سب سے پہلے قریبی علاقوں سے کچرا اکٹھا کرتے ہیں اور خالی جگہ پر پھینک دیتے ہیں جہاں سے اسے بڑے ٹرکوں نے اٹھایا اور لینڈ فل سائٹ پر بھیج دیا ۔دوسری طرف ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے ایل ڈبلیو ایم سی کو مہنگی اراضی کوکچرے کے ٹرانسفرکے اسٹیشن کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین