یہ میرا ذاتی سفر ہے، کسی کی جگہ لینے کیلئے نہیں آیا، نوازالدین صدیقی
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے مرحوم اداکار عرفان خان کی جگہ لینے یا انکی کمی پوری کرنے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ میرا ذاتی سفر ہے۔ انھوں نے اپنے اور مرحوم عرفان خان کے درمیان تقابل پر مبنی باتوں پر کہا کہ میں کسی کی جگہ لینے کے لیے نہیں آیا، تاہم انھوں نے عرفان خان کو اپنا استاد اور مینٹور قرار دیا