• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کےسابق صدر ڈی سلوا کو الیکشن لڑنےکی اجازت

برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر لوئز ڈی سلوا کو 2022ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

برازیلین سپریم کورٹ کے جسٹس ایڈسن فاشن کی جانب سے سابق صدر ڈی سلوا کی تمام سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے لوئز ڈی سلوا کے 4 کیسز وفاقی عدالت کو منتقل کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الزامات ثابت ہونے تک لوئز ڈی سلوا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے، سپریم کورٹ کورٹ کا فل بنچ فیصلے پر نظر ثانی کرسکتا ہے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب برازیلین قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق سپریم کورٹ کے فل بنچ کی جانب سے نظر ثانی کا امکان نہیں ہے۔

ڈی سلوا کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدرڈی سلوا بےقصور ہیں، ان کے خلاف غیرقانونی کیسز بنانے گئے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی جیت ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر لوئز ڈی سلوا پرسرکاری آئل کمپنی میں کرپشن کے سنگین الزامات تھے۔

تازہ ترین