• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقف پراپرٹیز ایکٹ فوری واپس لیا جائے ، اتحادتنظیمات مدارس

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ دینی مدارس و جامعات اپنی شاندار روایات کے مطابق علوم دینیہ کی حفاظت و اشاعت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اپنی آزادی و خود مختاری کا تحفظ بہر صورت یقینی بنائیں گے۔ یہ اجلاس زیر صدارت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ہوا،ملتان میں ہونے والے اس اجلاس میں سینٹر پروفیسر ساجد میر، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا عبدالمصطفی ہزاروی،پروفیسرمحمد یاسین ظفر ، مولانا عطاء الرحمن مدنی ، علامہ افضل حیدری ، مولانا امداد اللہ ، مولانا ڈاکٹر سعید اسکندر ، مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانا محمد یونس عاجز ، مولانا عبد الرزاق ، مولانا اختر حسین نسیم، غلام شبیر حیدری ، مولانا قاری خدا بخش عثمان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020 ء فوری طور پر واپس لیا جائے،اس قانون سے ملک میں ایک نیا انتشار پیدا ہو رہا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے حال ہی میں مدارس کے پانچ نئے وفاق منظور کرنے کا جو اعلان کیا ہے، یہ ہمارے لیے قابل تشویش نہیں ہیں، لیکن افسوس ہے کہ اس سلسلے میں یہ غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ اتحاد ِتنظیماتِ مدارس پاکستان نے وزارت ِتعلیم کے ساتھ مذکرات میں تعاون نہیں کیا، اس لیے وہ یہ نئے وفاق قائم کرنے پر مجبور ہوئی، اتحادِ تنظیمات ِمدارس پاکستان کا یہ اجلاس اس غلط فہمی کی سختی سے تردید کرتا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دینی مدارس و جامعات اپنی شاندار روایات کے مطابق علوم دینیہ کی حفاظت و اشاعت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اپنی آزادی و خود مختاری کا تحفظ بہر صورت یقینی بنائیں گے، اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کو صوبائی اور ضلعی سطح پر فوری منظم اور تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین