• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اسے ہر محاذ پر بھرپور جواب ملے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت اب چین کارڈ کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو اسرائیل کے نقش قدم پر چلانا چاہتا ہے، وہ خطے میں نسل کشی پر عمل پیرا ہے۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بھارت خبردار رہے، وہ خود کو اسرائیل اور پاکستان کو غزہ نہ سمجھے، اسے ہر محاذ پر بھرپور جواب ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید