• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات اور امریکا کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہوگیا

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ابوظبی میں اماراتی وزارتِ دفاع میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اماراتی وزیرِ مملکت برائے امورِ دفاع محمد المزروعی اور امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 

اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امارات امریکا میں فوجی تعاون کیلئے روڈ میپ تیار ہے۔ یہ فوجی استعدادِ کار میں اضافہ اور طویل المدتی دفاعی ہم آہنگی معاہدہ ہے۔ 

معاہدے میں متحدہ عرب امارات کو امریکا کا بڑا دفاعی شراکت دار تسلیم کیا گیا ہے۔ 

امارات امریکا پارٹنر شپ پروگرام میں فضائی و میزائل دفاع بھی شامل ہے۔جبکہ سائبر سیکیورٹی، آفات سے نمٹنے اور آپریشنل پلاننگ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید