• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے آزادانہ تجارتی معاہدے کی بات چیت معطل کرنے پر اسرائیل کا ردِعمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ کی جانب سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی بات چیت معطل کرنے پر اسرائیل نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرونی دباؤ اسرائیل کو مقاصد کے حصول سے نہیں روک سکتا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیرونی دباؤ اسرائیل کو اپنی سلامتی کے دفاع سے نہیں ہٹا سکتا۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے ہیں اور برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ کی ناکہ بندی کو اخلاقی طور پر غلط اور غیر معقول قرار دیا ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے قابلِ مذمت اقدامات اور بیان بازی ملک کو اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے الگ تھلگ کر رہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید