• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے بچوں کے تعلیمی عمل کا تسلسل ضروری ہے، علامہ باقر عباس زیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے بعد تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے اعلان نے والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا تاہم تعلیمی حوالے سے والدین کے تحفظات بھی اپنی جگہ درست ہیں۔ ترقی کیلئے بچوں کی معیاری تعلیم کے حصول کے لیے تعلیمی عمل کا تسلسل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز مروجہ نظام تعلیم کا متبادل نہیں۔ ملک کا اکثریتی طبقہ محدود وسائل کے سبب موبائل اور دیگر جدید آلات سے استفادہ نہیں کر سکتا لہٰذا مجبوراََ انہیں تعلیمی سلسلہ روکنا پڑتا ہے۔ حکومت تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی بجائے کوئی ایسی حکمت عملی اختیار کرے جس سے طلباء کی تعلیم کی بھی حرج نہ ہو اور صحت سے متعلق ضروری تقاضوں پر بھی عمل کیا جا سکے۔

تازہ ترین