• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر طورخم سے ممنوعہ اشیا کی ترسیل ناممکن ہوگئی،سرحد پر اسکینر نصب ، نگرانی کا عمل شروع

پشاور(این این آئی)پاک افغان بارڈر طورخم سے ممنوعہ اشیا کی ترسیل  ناممکن ہوگئی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار سرحد پر اسکینر نصب کردیئے گئے جن کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع کردیاہے ، طورخم بارڈر،منشیات فرو شو ں ،اسمگلروں اور دہشت گردوں کیلئے ایک آسان راستہ سمجھاجارہا ہے تاہم اب یہ راستہ بھی دشوار گزار بن گیا ہے، محکمہ کسٹم پشاور نے پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی ، فرنٹیر کور اور این ایل سی کے تعاون سے پاک افغان طورخم بارڈر پرمسافروں کے سہولیاتی مرکز کو باقاعدہ طور پر کھول دیاہے جس کا افتتاح کلکٹر کسٹم پشاور قربان علی خان نے طورخم میں کیا، سہولیاتی مرکز کے قیام کامقصد افغانستان اور پاکستان کے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے جس میں مسافروں کے مشتبہ سامان کی کلیئرنگ وہاں نصب اسکینر کے زریعے ہوگی، قربان علی خان کاکہنا تھا کہ مسافروں کے سہولیاتی مرکز میں افغانستان جانیوالے اور پاکستان آنیوالے مسافروں کے مشتبہ سامان کی نہ صرف سکیننگ اور جانچ پڑتال کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے بلکہ مختصر وقت میں مسافر فارغ بھی ہو نگے، انہوں نے بتایاکہ پاکستان کسٹمز اپنے آپریشنز میں کمپیوٹرائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعما ل کیلئے کوشاں ہے تاکہ بین الاقوامی تجارت کو مزید فروغ دیا جاسکے، پاکستان کا90فیصد تجارت بشمول برآمدات اور درآمدات کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔
تازہ ترین