• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی پریس کانفرنس سے ڈر لگا کہ کہیں یہ رونے نہ لگ جائیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس سے ڈر لگا کہ کہیں یہ رونے نہ لگ جائیں، قومی اسمبلی میں ان کا یہ فارمولا کہاں تھا اس وقت انھوں نے ضمیر خریدے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے جیونیوز سے گفتگو کے دوران  شبلی فراز نے کہا کہ یہ ان کا اپنا کیا دھرا ہے، ن لیگ کی پریس کانفرنس شکست تسلیم کرنا ہے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا ویڈیو میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہا ہے، اب یہ مظلوم سی شکل بناکر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ اب تک چھانگا مانگا کی سیاست کے سفر پر رواں دواں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوں، میں بتاسکتا ہوں ان ضمیر کے خریدنے والوں کے ہمارے ارکان کو فون آئے ہیں۔

تازہ ترین