• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، نالے کی لائن میں دھماکا، دو افراد جاں بحق

نیو کراچی، نالے کی لائن میں دھماکا، دو افراد جاں بحق 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں نالے کی لائن میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ بشیر چوک میں رضوان بیکری کے قریب جمعرات کی شب نالے کی لائن میں زوردار دھماکہ ہو ا جس کے نتیجے میں وہاں قریب موجود افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس رینجرز اور فلاحی اداروں کے رضا کار موقع پر پہنچے اور وہاں موجود زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کیا، تنگ گلیوں اور خراب راستوں کے باعث فلاحی اداروں کے رضا کاروں کو پہنچے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

تازہ ترین