• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ سیکیورٹی انچارج وجاہت افضل کو کل 11 مارچ کو ہی تعینات کیا گیا، جیو نیوز نے تعیناتی کا نوٹی فکیشن حاصل کرلیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وجاہت افضل کو ایک سال کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمز تعینات کیا گیا ہے، انہیں بغیر اشتہار کے رول 17 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

وجاہت افضل کی تعیناتی نوٹی فکیشن کے مطابق 9 مارچ سے کی گئی، انہیں سینیٹ سیکرٹریٹ میں گریڈ 18 میں تعینات کیا گیا۔

سیکشن افسر ظہور احمد نے وجاہت افضل کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

اس سے قبل آج صبح سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگا ہونے پر شدید احتجاج کیا اور بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے پولنگ بوتھ دوبارہ بنانے کا حکم دیدیا۔

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے کہاکہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو دیکھ سکے گا۔

مظفر شاہ نے کیمروں کی تحقیقات کے لیے سیکریٹری سینیٹ کو حکم دے دیا، تحقیقاتی رپورٹ نئے آنے والے چیئرمین سینیٹ کے سامنے رکھی جائے گی۔

تازہ ترین