نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
صادق سنجرانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔
سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پورے ہاؤس کا مشکور ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔