• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں بکرا منڈی کی طرح خریدوفروخت ہوئی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایسے خرید و فروخت ہوئی جیسے بکرا منڈی میں ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انصاف کے نظام نے بھی نوٹس نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، اب دین اور سائنس کو الگ کر دیا گیا ہے‘ہمارا نصاب ہمارے دین سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی پشت میں چھرا گھونپا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ پارلیمنٹ میں میڈیا بریفنگ کے دوران شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی تدفین کا بھی اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جتنی توجہ کیمرا ڈھونڈنے پر لگائی ہے، اس توجہ کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں کے ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتانے پر لگادیتی تو یہ اب رو نہ رہی ہوتی۔

تازہ ترین