• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: داتا دربار سمیت تمام مزاروں کو 15 اپریل تک بند کر دیا


لاہور میں کورونا وائرس کے باعث داتا دربار سمیت تمام مزاروں کو 15اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے مطابق  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کی بنا پر کی گئی احتیاطی  تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

داتا دربار کی مسجد نماز کے اوقات میں کھولی جائے گی اور نماز کے دوران کورونا  ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گاجبکہ پنجاب کے 547 مزارات بند کیے گئے ہیں ۔

محکمہ اوقاف کے مطابق مزارات 15 اپریل تک بند کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین