• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرہ سوزش سے بچنے والے اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہے اور یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ آپ کو پیٹ کی بہت سی پریشانیوں سے بچا سکتا ہے، ہاضمے کو مضبوط بناتا ہے، متلی اور قبض جیسے مسائل کا خاتمہ کرتا ہے۔ 

ماہرین کہتے ہیں کہ اپنے دن کا آغاز زیرہ پانی کے گلاس سے کرنے سے آپ کی مجموعی صحت کو بہت سے فوائد ملے سکتے ہیں، زیرہ پانی مختلف صحت کی پریشانیوں کے لیے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

یہاں ماہرین ہمیں زیرہ پانی کے وہ حیرت انگیز فوائد بتا رہے ہیں جن کے بارے میں ہم نے شاید پہلے کبھی سُنا نہ ہو۔

زیرہ پانی کے فوائد:

پیٹ کے مسائل سے نجات دلاتا ہے:

زیرہ پانی تیزابیت سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے اور بد ہضمی سے نجات دلاتا ہے۔ یہ پیٹ درد کو ٹھیک کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔ زیرہ پانی ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے:

زیرہ آئرن اور غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ آپ کے قوت مدافعاتی نظام کی معمول کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے زیرہ کا پانی پینا ضروری ہے۔ یہ بیماریوں سے لڑتا ہے اور آپ کے بیمار ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کو منظم کرتا ہے: 

زیرہ کے پانی میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ پوٹاشیم ایک اہم معدنیات ہے جس پر جسم مناسب کام کرنے کے لیے انحصار کرتا ہے۔ یہ نمک کے منفی اثرات کو متوازن کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

جگر کیلئے مفید:

زیرہ آزاد ریڈیکلز کو اپنی طاقتور صلاحیتوں کے ذریعے نقصان پہنچانے سے روکتا ہے۔ زیرہ  میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو جگر کی صحت کو فروغ دیتے ہیں، یہ ہمارے جسم کو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بھی محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایکنی کا علاج:

زیرے کا پانی ایکنی جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے کیونکہ یہ فطرت میں اینٹی بیکٹیریل ہے۔ زیرے کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے آپ کی جِلد کو چمکتے رہنے میں مدد ملتی ہے۔

زیرہ پانی بنانے کا طریقہ:

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ ڈال کر اُسے ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب پانی میں اُبال آجائیں تو چولہے سے اُتار لیں اور ہلکا ٹھنڈا کرکے پی لیں۔

تازہ ترین