نیوزی لینڈ کی حکومت کرائسٹ چرچ مسجد سانحے کے شہداء کو نہیں بھولی، سانحےکے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری تقریب ہوئی۔
تقریب میں متاثرہ افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
کرائسٹ چرچ میں ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ الفاظ متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کا صدمہ دور نہیں کرسکتے لیکن ان میں زخم بھرنے کی طاقت ہوتی ہے۔
واضح رہےکہ15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرسفید فام شخص نے حملہ کیا تھا،حملے میں 51 نمازی شہید اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔