• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی مثال نہیں ملتی، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی مثال نہیں ملتی، سینیٹ الیکشن پر ہائی کورٹ جائیں گے، امید ہے سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری سینیٹ نے واضح کیا تھا کہ خانے میں کہیں بھی مہر لگ سکتی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ صادق سنجرانی پوری رات پارلیمنٹ میں کیا کرتے رہے، صادق سنجرانی صاحب عزت بہت بڑی چیز ہوتی ہے، الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمرے نصب کرنے کے بعد الیکشن چوری کیا گیا، ہمارا کوئی سینیٹر بکا نہیں، جعلی طریقے سے ووٹ مسترد کئے گئے ہیں۔


عطا تارڑ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کو قانون کی سمجھ نہیں تھی، انہوں نے بدترین دھاندلی کی ہے، کرائے کے ترجمانوں کے اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک اور ایک گیارہ ہیں، دونوں لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے، مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت ہوئی ہے جو ہائی کورٹ نے دی۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی کیا ضرورت پڑی، شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

تازہ ترین