• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے فوٹو البم سے 29 سال پُرانی یاد

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ 29 سال پُرانی یاد شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیر اعظم عمران خان اپنے انسٹاگرام فالوورز کو ناصرف سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اُن کے ساتھ شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اب عمران خان نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خاص یاد مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔


عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سال 1992ء میں لی گئی تھی یعنی جس وقت عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

تصویر میں عمران خان سیاہ قمیض شلوار میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے چہرے پر مُسکراہٹ بھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عمران خان کی تصویر پر تاریخ 92-10-29 بھی درج ہے یعنی یہ تصویر سال 1992ء میں اکتوبر کے مہینے میں لی گئی تھی۔

عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’29 سال قبل۔‘

وزیراعظم عمران خان کی اس پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین