• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں آج صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ 

اہلخانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر گلبرگ میں ادا کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے علاوہ فلمی حلقوں نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین