• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم سُپردِ خاک


ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی تدفین کردی گئی۔

اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں فلمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

80 سالہ نیلو بیگم گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئی تھیں، اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔

وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اداکارہ نیلو 1940 میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں، 1956میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔

انہوں نے کئی یاد گار فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بنجارن، بیٹی، ڈاچی، جی دار، ناگن اور شیر دی بچی شامل ہیں۔

فلم ’سات لاکھ کا گانا‘ آئے موسم رنگیلے نیلو کی پہچان بنا۔

تازہ ترین