• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرسٹ بورڈز نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ذمہ داریاں طے کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کےفرسٹ بورڈز کے سربراہان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات کوکس طرح آگے چلنا ہے اور ملک کی چھ ایسوسی ایشن کس طرح اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے عبوری مدت کے لئے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اعلان کیا ہے جو ملک بھر کی علاقائی کرکٹ کو چلائیں گے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ یہ اہم نوعیت کا اجلاس تھا جس میں گورنس، پالیسی، اسٹرٹیجی، کلب رجسٹریشن پراسس اور سٹی کرکٹ ایسوسی کے معاملات پر بات ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا پہیہ کس طرح چلے گا۔ لاہور میںاحسان مانی کی سربراہی میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوا۔

تازہ ترین