آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

PTI کی ماحول دوست پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، عمران خان


اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ماحول دوست پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیاجارہاہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں عمران خان نے Three ways Pakistan is building کے نام سے ورلڈ اکنامک فورم کے لوگو کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں خصوصا کورونا وبا کے خلاف گرین ریکوری پروگرام اور ماحولیاتی ایکشن پلان کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

دریں اثناءعمران خان (آج) پیر کو خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے‘وزیراعظم نوشہرہ میں زیتون کا پودا لگائیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پشاور بھی متوقع ہے ۔ اس دوران عمران خان صوبائی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اہم خبریں سے مزید