کراچی (این این آئی) نیب ٹیم کی جانب سے علی حسن زرداری کے اہل خانہ اور فرنٹ مینز کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے، جس میں تمام جائیدادیں ان کے نام پر بنائی گئی ہیں، فہرست میں تمام افراد کے نام بشمول شناختی کارڈ نمبر درج کئے گئے ہیں۔ نیب کی تفتیشی رپورٹ میں حاجی علی حسن زرداری و فرنٹ مینز کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام بھی شامل ہیں پر سندھ کی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام فیمیلز کے نام پوشیدہ رکھے گئے ہیں۔سب سے پہلے فہرست میں شامل افراد کے نام پر ملکیتیں خریدی گئیں جس کے بعد ان سے خود پرچیز کی گئی ہیں۔