• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل سواروں نے ایس ایچ او سے ہاتھا پائی کر کے زخمی کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مومن آباد پولیس نے پریشان چوک فقیر کالونی پیٹرول پمپ کے نزدیک دوران اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک موٹرسائیکل کو روکا تو موٹرسائیکل سواروں نے ایس ایچ او سے ہاتھا پائی کی جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئے، جنھیں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے ایک موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرلیا ،جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ، ملزم کی شناخت28 سالہ عامر ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق ملزم شراب کے نشے میں تھا ،اور اس کہنا ہے کہ وہ نیو ی کا ملازم اورلیفٹیننٹ سجاد کے پاس ڈیوٹی کرتا ہے۔

تازہ ترین