• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتھیاگلی، کمرے میں کوئلہ کی گیس بھرنے سے 9 سیاحوں کی حالت غیر

ایبٹ آباد(نمائندہ جنگ) پشاور سے آئے نوجوان سیاحوں کی نتھیا گلی ہوٹل میں کوئلہ جلا کر سونے سے حالت غیر ہو گئی،تایا زاد اور چچا ذاد بھائیوں سمیت نو دوستوں کا گروپ نتھیا گلی میں سیاحت کی غرض سے آیا تھا، 

نتھیاگلی ہوٹل میں کوئلے جلا کر سونے کی وجہ سے گروہ کے افراد کی کوئلہ گیس جمع ہونے سے حالت غیر ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کنٹرول روم کو دی گئی جن کی ہدایت پر سٹیشن 33 نتھیاگلی سے میڈیکل ٹیم بمہ 2 ایمبولینسس موقع پر پہنچ گئی۔

میڈیکل ٹیم نے تمام افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال نتھیاگلی منتقل کردیا۔ جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین