• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 29 مریض انتقال کرگئے


پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے۔ 24 گھنٹے کےدوران کورونا وائرس کے دو ہزار دو سو ترپن نئے مریض سامنے آئے۔ چودہ مارچ کو چوالیس ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہی جبکہ اس بیماری سے1 ہزار 307مریض شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار61ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 95لاکھ29ہزار 763 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل22ہزار38 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار823 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 71 ہزار878 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 411 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 458ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 86 ہزار659 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار769ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار104ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 159ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار81کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 526 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار220 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار17 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 320 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین